اسلام آباد (جیوڈیسک) عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ آفس نے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی۔ ڈی جی پاسپورٹ سکندر راجا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عوام 11 ہندسوں کے ٹوکن نمبر کو 9988 پر ایس ایم ایس بھیج کراپنے پاسپورٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
عوام 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت اپنے نئے پاسپورٹ کی معلومات پاسپورٹ آفس کی سروس 9988 پر حاصل کر سکتے ہیں۔