اسلام آباد : (جیو ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پام آئل کی درآمدات میں 18 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران درآمد کئے جانے ولاے پام آئل کی کل مالیت1ارب 89 کروڑ ڈالر سے ذائد رہی جو کہ گزشتہ سال کے ایسی عرصے کے مقابلے میں 18فی صد ذائد ہے ۔
زیر غور عرصے میں درآمد کئے جانے والے خام تیل کا حجم 16 لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن ہے ۔ پاکستان اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پام آئل درآمد کر رہا ہے۔