پانچواں ون ڈے : آسٹریلیا کا سری لنکا کو 248 رنز کا ہدف

Australia

Australia

ہوبارٹ (جیوڈیسک) ہوبارٹ پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتے کیلئے248 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فل ہیوز نے ناقابل شکست 138 رنز بنائے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جارہے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکن کپتان جے وردنے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب31 کے مجموعی اسکور پر اوپنر وارنر 23 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

انہیں کلاسیکارا نے آٹ کیا، میتھیو ویڈ 10 رنز بناکر دلشان کا شکار بنے۔ فل ہیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 138 رنزبنائے، ہیوز نے ملبورن میں اپنے پہلے ایک ایک روزہ میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔ بیلے 17 ، ڈیوڈ ہسی 34 اور میکس ویل 9 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ سیریز میں سری لنکا کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے۔