انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کے راہول ڈریوڈ کیریئر کا الوداعی ون ڈے کھیل رہے ہیں اور فتح کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دعوی کیا ہے کہ انکی پوری ٹیم سیریز میں بے مثال فتوحات کا سلسلہ آخری میچ میں بھی برقرار رکھے گی۔ راہول ڈریوڈ نے کہاکہ بھارت کیلئے کھیلنا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ بھارت کی کامیابی کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں۔