اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانچ جج نیک نیتی کے باوجود بینچ میں بیٹھنے کے اہل نہیں۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استثنیٰ آصف زرداری کی ذات کو نہیں بلکہ سربراہ مملکت کو حاصل ہے۔
جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کسی جج پر اعتماد یا عد م اعتماد کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ کیا یہ بنچ اس کیس کی سماعت کرنے کا اہل ہے یا نہیں۔