یکم جنوری دو ہزار بارہ سے پانچ روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی اور اس تاریخ سے اسے تبدیل یا استعمال نہیں کرایا جاسکے گا ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ پانچ روپے کا نوٹ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں سے اکتیس دسمبر، دوہزار گیارہ تک تبدیل کرالیں . ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ دسمبر تک پانچ روپے کے نوٹ کو تبدیل کرا لیں بعد ازاں جنوری سے اسکی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔