وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، وقت پورا ہونے پر ہی الیکشن ہوگا اس سے پہلے کچھ نہیں ہونے والا افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ بینک ڈکیتیوں میں گارڈز کے ملوث ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ جس کمپنی کا گارڈ ملوث ہوگا اس کے چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ گاڑیوں میں سلنڈر پھٹنے کے بڑھتے واقعات پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ناقص گیس سلنڈر تیار کرنیوالی کمپنوں کو بند کردیا جائے گا۔ رحمان ملک نے بتایا کہ سندھ میں ستر فیصد ڈکیتیوں کے ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔