پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ میرا نے فلم کے حقوق خرید لیے

Meera

Meera

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم “پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ” کے حقوق پاکستان کیلئے خریدے ہیں کچھ لوگ یہ فلم غیر قانونی طور پر ٹی وی پر آن ایئر کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ فلمی حقوق کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی ہیں فلم کے حقوق کے بارے اگر کسی کو تصدیق کرنی ہے تو بھارتی ہدایتکار فیصل سیف سے کر سکتا ہے۔ اداکارہ میرا پر صحافیوں کی جانب سے سوالوں کی بوچھاڑ ہوئی توانہوں نے نو کومنٹس کہہ کر پریس کانفرس ختم کر دی۔