پاپ سنگر عینی خالد شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر کے تشدد کا شکار،نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ پاپ گلوکارہ عینی کی چند ماہ قبل لاہور میں ملک نوریز اعوان نامی تاجر سے شادی ہوئی تھی،شوہر کے تشدد سے تنگ آکر بڑی مشکل سے وہ لندن پہنچیں۔
عینی کا کہنا ہے کہ شوہر سے طلاق چاہتی ہوں جس کے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے، عینی نے بتایا کہ ان کے شوہر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ عینی نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کو تحریری درخواست دے دی ہے جس کے بعد برطانوی پولیس کی جانب سے انہیں سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ لندن پولیس سے بات کرتے ہوئیگلوکارہ عینی خالد نے کہا کہ شادی کے بعد چاند رات پر ان کے شوہر نوریز اعوان نے انہیں ایبٹ آباد میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بیلٹ اور آئرن راڈ سے مارا۔
عینی نے بتایا کہ ان کے ساتھ دبئی میں بھی انسانیت سوز سلوک کیا گیا جس کی دبئی پولیس کو بھی رپورٹ کی گئی، چند ماہ قبل دلہن بننے والی عینی خالد نے جذباتی انداز میں روتے ہوئے کہا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ انہیں قتل کرا دیا جائے گا اور پاکستان نہ آنے کا کہا جارہا ہے۔ عینی نے کہا ہے ہ وہ پاکستان ضرور جائیں گی۔ عینی نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ عینی خالد نے کہا کہ ان پر چار کروڑ چرانے کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔