لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اگست میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پروگرام طے ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انتخاب اگلے ہفتے وینیوز کا جائزہ لینے اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا جائیں گے۔
قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز پر مبنی سیریز کھیلنے چھ اگست کو سری لنکا پہنچے گی۔ تیرہ اور سولہ اگست کو پہلے دو ون ڈے انٹرنیشنل کینیڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انیس اور اکیس اگست کو پاکستان اورآسٹریلیا ون ڈے میچز کا میزبان پالے کیل ہوگا۔ پچیس اگست کو پانچواں اور آخری اوڈی آئی کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز ستائیس، انتیس اور اکتیس اگست کو کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔