عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ستر ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ گنینز بک کے نمائندے گیرتھ ڈیوز نے باقاعدہ طور پر ایورڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھنے کا ورلڈ ریکارڈ اب پاکستان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا اس ورلڈ ریکارڈ میں 42813 پاکستانیوں نے حصہ لیا۔
گنینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کیلئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 42813 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے ایک ساتھ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ترانہ پڑھنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ گنینز بک انتطامیہ کے افراد بھی تقریب میں شریک تھے. وزیر اعلی پنجاب نے کہ یہ پنجاب کا فیسٹیول نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فیسٹیول کا ہے۔ انہوں نے کہا آج ثابت ہو گیا کہ قوم میں جان ہے۔ گنینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار ہے۔ اس سے پہلے بھارت کے شہر اورنگ آباد کے گرانڈ میں ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہریوں نے شرکت کی اور مل کر اپنا ملی ترانہ گایا تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے جن لوگوں کو اس ترانے کو گاتے ہوئے پایا ان کی تعداد پندرہ ہزار دو سو تینتالیس افراد پر مشتمل تھی۔ بھارتی شہریوں نے پاکستان کا ریکارڈ بریک کیا۔ اس سے پہلے پانچ ہزار آٹھ سو افراد کا ایک ساتھ قومی ترانہ گانے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس موجود تھا۔