پاکستانی ویمن کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم چین میں ایشین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر تھی ، بھارت سے فائنل میں پاکستانی بیٹنگ آرڈر دباؤ کا شکار ہوگیا تاہم پوری ٹیم کی کوشش تھی کہ ٹارگٹ کوحاصل کریں مگر کامیاب نہ ہو سکے۔
امید ہے ٹیم آئندہ بہتر نتائج دے گی۔ ثنا میر نے کہا کہ بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ بہت بہتر ہے جس پر پاکستان کو بھی توجہ دینا ہوگی ۔