عالمی کپ سے قبل پاکستان کی خواتین ٹیم کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ٹیم کو ہوٹل کے بجائے اسٹیڈیم میں ٹہرایا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ترجمان کے مطابق بہتر سکیورٹی سہولیات کی وجہ سے پاکستان کی خواتین ٹیم کو ہوٹل کے بجائے باراباتی اسٹیڈیم کے کلب ہاس میں ٹہرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کٹک میں موجود فائیو اسٹار ھوٹلوں نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹہرانے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کی مینیجر عائشہ اشعر کے مطابق اسٹیڈیم کے کلب ہاس میں رہائش کی بہترین سہولیات ہیں اور ٹیم اس پر مطمئن ہے۔
عالمی کپ اکتیس جنوری سے شروع ہوگا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان اور گروپ بی کے تمام میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردئیے گئے تھے۔