کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر ایک ہفتے میں ڈالر اور ین کے مقابلے میں مستحکم جبکہ یورپی کرنسیوں کے مقابلے میں کمی کا شکار رہی۔
کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں سولہ پیسے اضافے سے ستانوے روپے اکتیس پیسے جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں ایک پیسہ اضافے سے ایک روپیہ نو پیسے رہی۔ یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر دو روپے سینتیس پیسے کمی کے بعد ایک سو انتیس روپے بائیس پیسے ، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں باون پیسے کمی سے ایک سو چھپن روپے ننانوے پیسے رہی۔