دفاع پاکستان کونسل کے رہنماپروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف جاری تحریک میں پاکستانی سیاستدان ابھی تک یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ابھی اپنے اقتدار کی باری لینی ہے اس لیے وہ امریکی ناراضگی مول نہیں لے سکتے۔
شیخوپورہ کے تاریخی یادگار چوک میں حرمت رسول ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوتہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ گستاخانہ خاکو ں کے خلاف احتجاجی تحریک میں پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے حصہ نہیں لیا۔ وزیر اعظم پاکستان،نواز شریف ،شہباز شریف، عمران خان اور رضا ربانی وعدہ کرنے کے باوجود حرمت رسول ۖ کے سلسلہ میں آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان اصل میں اپنی باریوں کے انتظار میں ہیں اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے امریکی خوشنودی ضروری سمجھتے ہیں۔ حافظ سعید نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کو پارٹی سیاست مفادات اور گروہ بندی سے بالاتر ہوکر قربانیاں دینا ہونگی،اب حالات وہ نہیں رہے امریکہ سمیت عالم کفر اگر ایک ہو سکتے ہیں تو ہم متحد ہوکر ان کفار کا مقابلہ کیو ں نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ۖ کے توہین آمیز خاکے اور فلم بنانا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ پاکستان امریکی کالونی نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی جاگیر ہے،حرمت رسول ۖ تحریک کے بعد اسلام دنیا کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گا،حرمت رسول ۖ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔