اسلام آباد: انجمن طلبہ اسلام کے نوجوان رہنما شہیر سیالوی نے بارانی یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے اظہارِ خیال کرتے ہوے کہا کہ بھارت آےْ روز کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، دہلی میں کشمیر کی آزادی کی آواز اٹھانے والے طلبہ اور طالبات پر کیےْ جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی نوجوان اْن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔