ناروے نے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے واقعے پر پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ ناروے کے وزیرخارجہ جوناس گارسٹور نے وزیر خارجہ حناربانی سے فون پر رابطہ کیا اور سانحہ مہمند کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ناروے کی ترقی میں پاکستانی برادری کے مثبت کردار پر بھی بات کی۔ ناروے وزیرخارجہ نے بون کانفرنس کے متعلق بھی گفتگو کی۔ جس پر حنا ربانی کھر نے پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کانفرنس میں عدم شرکت کا فیصلہ اٹل ہے۔