لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی باکسر کارلوس مولینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ لاس اینجلس کے میموریل سپورٹس ارینا میں کھیلے گئے مقابلے میں عامر خان نے کارلوس مولینا کو 10 ویں راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ شکست دیدی۔
فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عامر خان نے کہا کہ فتح کا مکمل کریڈٹ میرے کوچ کو جاتا ہے اور میں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ زبردست تھا اور مجھے بہت مزا آیا۔