پاکستانی وزیر کا بیان جارحانہ اور قابل مذمت ہے، امریکی محکمہ خارجہ

america

america

امریکا (جیوڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر غلام احمد بلور کا بیان جارحانہ اور قابل مذمت ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا پاکستانی وفاقی وزیر ریلوے غلام کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ضروری ہے کہ ذمہ دار رہنما تشدد کے خلاف کھڑے ہوں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر اوباما اور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکے ہیں جس میں امریکی حکومت کی اس فلم سے مکمل لاتعلقی بیان کی گئی ہے۔ وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل پر انعامی رقم کا اعلان نہایت حیران کن تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ غلام احمد بلور کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی وزیر کا بیان جارحانہ اور قابل مذمت ہے، ذمہ دار رہنما تشدد کے خلاف کھڑے ہوں۔