ویمن ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی ٹیم آج بھارت روانہ ہو رہی ہے۔ شیو سینا کی دھمکیوں کے سبب گرین شرٹس اکتیس جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ ممبئی کے بجائے اڑیسہ میں کھیلیں گے۔
پاکستانی ٹیم شیو سینا کی دھمکیوں کے سائے میں بھارت روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم جب بھی بھارت جاتی ہے۔ شیو سینا ممبئی میں میچ نہ ہونے کی دھمکی دیتی ہے۔ شیو سینا کی دھمکیوں کا معاملہ اب پاکستان کی ویمن کرکٹرز تک پہنچ گیا ہے۔
ویمن ورلڈ کپ کے میچز اکتیس جنوری سے سترہ فروری تک بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کے میچز ممبئی سے بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کوٹک منتقل کردیئے ہیں۔ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ممبئی میں ہی فائنل کھیلے گی۔