نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ پی وی نائک نے دھمکی دی ہے کہ بھارت پاکستان کے پہلے جوہری حملیکا تباہ کن جواب دیگا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی فضائیہ کے سربراہ پی وی نائک نے ایک بیان میں کہاکہ کسی بھی جارحیت کا بھر جواب دینا بھارت کی پالیسی ہے اور یہ پالیسی پاکستان کے کم از کم جوہری صلاحیت برقرار رکھنے کے جواب میں بنائی گئی ہے۔ پی وی نائک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بھارت کیلئے باعث تشویش نہیں ہے۔