پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دبئی میں شروع ہو گئے ہیں۔مذاکرات میں ابتدائی طور پر پاکستان کی جانب سے مالی سال دو ہزار دس گیارہ اور مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کی پہلی سہ ماہی میں معاشی کارکردگی کے اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔ مذاکرات سترہ نومبر تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات آئی ایم ایف کے آرٹیکل فور کی سالانہ کنسلٹیشن کا حصہ ہیں۔ ان کی کامیابی سے پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے توانائی کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی امداد ملنے کی توقع ہے۔ مذاکرات کے آخری چار دنوں میں پالیسی لیول پر بات چیت ہوگی۔