پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی مستعفیٰ

Marc Grossman

Marc Grossman

امریکا (جیوڈیسک)پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ ڈیوڈ ڈی پیئرس عارضی طور پر نمائندہ خصوصی ہوں گے۔

مارک گراسمین چودہ دسمبر کو باقاعدہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ نجی زندگی پر توجہ دینا چاہتے ہیں ۔مارک گراسمین نے اپنے پیش رو رچرڈ ہالبروک کے انتقال کے بعد فروری 2011 میں عہدہ سنبھالا تھا ۔انہوں نے امریکی وزارت خاررجہ میں تقریبا تیس برس تک کام کیا ۔ وہ ترکی میں امریکی سفارت کار اور وزارت خارجہ میں یورپی امور کے لیے معاون سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

گراسمین نے 1976 سے 1983 تک پاکستان میں امریکی سفارتخانے میں خدمات انجام دیں۔ وہ 1997 سے 2000 تک اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار یورپین افیئرز بھی رہے ۔انہوں نے 2000 سے 2001 تک ڈائریکٹر جنرل فارن سروس کے فرائض انجام دیے۔ گراسمین 2001 میں انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ فار پولیٹیکل افیئرز مقرر کیا گیا۔وہ 2005 میں ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ 2004 میں امریکی صدر نے انہیں کیرئیر ایمبیسیڈر کے رینک سے نوازا۔سلالہ چیک پوسٹ حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد اپک امریکا تعلقات کشیدہ ہوئے تو مارک گراسمین نے تعلقات کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گراسمین کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پاکستان، افغانستان اور امریکا کی مشترکہ کامیابی ہے۔ گراسمین کی جگہ ان کے نائب ڈیوڈ ڈی پیئرس عارضی طور پر پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ہوں گے۔ ڈیوڈ پیئرس افغان سفارتخانے میں اسسٹنٹ چیف مشن اور الجیریا میں سفیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔