پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے بہتر ہورہے ہیں،لیون پینٹا

leon panetta cia

leon panetta cia

واشنگٹن امریکی وزیردفاع لیون پینٹا نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کے لیے اتحادیوں سمیت مقامی لوگوں کی حمایت اہم ہوگی۔پاکستان اور امریکا کے درمیان سرحد پار روابط بہترہورہے ہیں۔امریکی وزیردفاع لیون پینٹانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہجنرل ایلن اور جنرل کیانی سرحد پار معلومات کے تبادلے پر رابطے میں ہیں۔امریکا میں کچھ قوتیں جنگی کارروائیوں میں مشکل کا سبب بن سکتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ افغان جنگ کے شدت پکڑنے سمیت دیگر معاملات سمیت دیگر امور کو نمٹا رہے ہیں۔پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی لائن کی بحالی بڑااور اچھاا قدام ہے۔پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔لیون پینٹا نے کہا کہ جنرل کیانی سے ملاقات میں دراندازی کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔طالبان ہاتھ سے نکلے مقامات دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔