پاکستان اور بھارت لبرل ویزا پالیسی اپنائیں،ارکان پارلیمنٹ،مشترکہ اعلامیہ

india - pakistan parliamentarians dialogue

india – pakistan parliamentarians dialogue

نئی دہلی .. پاکستان اور بھارت کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ دونوں جانب کے ماہرین تعلیم اوربزرگ شہریوں کوویزے سے استثنی دیا جائے، اوردونوں ممالک کے شہریوں کوپولیس رپورٹنگ سے مستثنی ویزاملناچاہیے،پاک بھارت اراکین پارلیمنٹ کے مذاکرات کے بعدجاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملک شہریوں کواپنی گاڑیوں میں سرحدپارآمدورفت کی اجازت پرکام تیزکریں،اعلامیہ میں پاکستان اوربھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ فنکاراورمیڈیاشخصیات کاتبادلہ زیادہ سے زیادہ کریں، صحت،مذہبی مقاصداورسیاحت کی سہولت کوترجیح دیں۔پارلیمنٹیرنز نے کہا کہ دونوں حکومتیں ٹورسٹ ویزامتعارف کرانیکی لیے لبرل ویزاطریقہ کارپرجلددستخط کریں،تعلیم،صحت اورمیڈیامیں تعاون کے مواقع تلاش کرنیکی ضرورت ہے،واہگہ بارڈر کو مزیدبہتر،دوستانہ اورشانداربنانے پرغورکریں،جبکہ توانائی سے متعلق اشیاکی تجارت کامعاملہ مکمل کرنیکاعمل بھی تیزکریں۔