لاہور (جیوڈیسک) مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کشیدگی کم کرنے کا موقع ملا تیرہ ماہ بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہوا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ مسائل کے حل کے بغیر تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کم ہونے سے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا بڑی کامیابی ہے۔ ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے دونوں ممالک کے وکیل جلد ملاقات کریں گے۔