اسلام آباد(جیوڈیسک)سال 2012 میں پاکستاناور ملائشیا کی باہمی تجارت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اور ملائشیا کے مابین سال 2012 کے دوران باہمی تجارت میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات کا حجم 28 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائیگا۔ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت میں وسعت لانے کیلئے پرعزم ہیں۔
سال 2012 کے دوران ملائیشیا اور پاکستان نے دو طرفہ تجارتی حجم کو 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا جس میں نمایاں پش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین حلال خوراک کی تجارت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔