پاکستان اور چین نے فوجی سطح پر تربیت کے لئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس میں وقت کے ساتھ مزید وسعت آئے گی۔ اس امر کا اظہار چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد کے بیجنگ میں چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کیا گیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد نے کہا کہ این ڈی یو جیسے تربیتی و تدریسی ادارے دونوں ممالک کی سول اور فوجی برادری کی علاقائی اور عالمی سکیورٹی امور پر موثر راہنمائی کرسکتے ہیں۔