سپریم کورٹ میں داخل ہونے والے صدارتی ریفرنس میں پاکستان بار کونسل نے فریق بننے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صدراتی ریفرنس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیئے۔ سپریم کورٹ میں داخل ہونے الے ججز تعیناتی کے صدراتی ریفرنس میں جہاں حکومتی اعتراضات اوروضاحت طلبیاں ہیں وہیں صدارتی ریفرنس میں بار کونسل آف پاکستان نے بھی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی ہے۔
پاکستان بار کونسل نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس میں ایک اہم مسئلہ زیر بحث لایا گیا ہے لہذا صدارتی ریفرنس کی سماعت پانچ رکنی بنچ کو نہیں بلکہ فل کورٹ کو کرنی چاہیئے ، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ فل کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے کسی بھی جج کو شامل نہ کیاجائے جبکہ پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل پالیسی میں ججز کو رکھنے کے طریقے پر بھی اعتراض کیا ہے ،اسی کے ساتھ پاکستان بار نے صدراتی ریفرنس کیس میں فریق بننے کا بھی اعداہ کیا ہے۔