امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بتائے شکیل آفریدی پراصل الزامات کیا ہیں، شکیل آفریدی کو سزا دہشتگردی کے خلاف کام کرنے والوں کو خوفزدہ کر دے گی۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا نے حکومت پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، پاکستان ڈاکٹر شکیل آفرید ی کو دی گئی سزا کے خلاف درخواست پر شفاف اور منصفانہ عمل کرے،پاکستان نے اب تک شکیل آفریدی کی سزاپرواضح موقف نہیں دیا،شکیل آفریدی کوسزا دینے سیدنیا میں غلط پیغام گیا ہے۔
امریکی ترجمان نے پاکستان میں جاری ڈرون حملوں پرامریکی ترجمان کا تبصرے سے انکار دیا ، ترجمان کاکہنا تھا کہ القاعدہ اب بھی بہت بڑاخطرہ ہے،اور دہشتگردوں کا دنیا میں ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔