پاکستان بھارتی فوجیوں پر حملوں کے ذمہ داروں کو سزا دے: بھارت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔

نئی دہلی: بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواڑی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کے خلاف وحشیانہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دینی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں معاونت کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس وقت واحد حل طلب مسئلہ پاکستانی فوجی اہلکاروں کا غیر انسانی رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا مذاق اڑانے کی بجائے واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دے۔