پاکستان تاریخ کے شدید ترین بحران سے گزر رہا ہے : علامہ عارف علی واحدی
Posted on September 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تاریخ کے شدید ترین بحران سے گزر رہا ہے ، بیروزگاری بدامنی ، کرپشن اور دہشت گردی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علمائے کونسل علامہ عارف علی واحدی نے آغا مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جتنی مشکلات اب لوگوں کو دیکھنی پڑ رہی ہیں ، پہلی اتنی مشکلات نہیں تھیں ، کوئی بھی سیاسی ، مذہبی جماعت ، اجتماعی مفاد کیلئے کام نہیں کر رہی ، بلکہ سب انفرادی مسائل پر فوکس ہیں ، علامہ ساجد نقوی نے 14سال پہلے کہا تھا کہ وہ وقت آئے گا ، جب ملک کا کوئی ادارہ محفوظ نہ ہو گا ، اور اب ان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے ۔
GHQ، کامرہ ائیر بیس اور دیگر مقامات پر انتظامیہ پر حملے حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے ، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے ، شیعہ علمائے کرام اور شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے ، اس وقت بھی سینکڑوں دہشت گردوں کی فائلیں صدر پاکستان کی ٹیبل پر موجود ہیں ، جن پر دستخط کرنے سے دہشت گردوں کو سزائے موت ہو گی ، مگر صدر پاکستان ان پر دستخط نہیں کر رہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے ، لیکن قانون بھی از خود نوٹس نہیں لے رہا ، عنقریب اسلام آباد میں ملکی سطح احتجاج کیا جائیگا ، تا کہ شیعہ کمیونٹی کا تحفظ ہو سکے ، ہم ملکی یکجہتی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں ، ملکی یکجہتی کیلئے تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائیگا ، اس موقع پر آغا مبارک علی موسوی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکر کام کریں اور شیعہ کمیونٹی کے اتحاد کیلئے اقدامات کیے جائیں ، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں شیعہ کمیونٹی کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔