پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ سابق زاہد الرحمن خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی
Posted on November 29, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
لیہ( نعمان قادر مصطفائی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی زاہد الرحمن خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ، جس میں مہر فضل حسین سمرا سابق ایم پی اے ، چوہدری شوکت علی گجر ، زاہد الرحمن خان ، عبد الستار خان نیازی ، رانا خالد شوق ، نعمان قادر مصطفائی ، سید جان پٹھان ، ظریف خان ، سلیم خان ، غفار خان ، عتیق الرحمن قیصرانی ، مہر یاسر وسیم سمرا ، ملک ہاشم تھند ، مرزا اسفند بیگ ، شمیر خان ، غضنفر جعفری ، رمضان بابر ، مہر نوید ، و دیگر کثیر تعداد میں کارکنان و سابق عہدیداران شامل تھے ، اجلاس میں آئندہ ماہ ضلع لیہ میں ہونے والے پارٹی الیکشن کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی گئی اور مختلف احباب کی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔
اس موقع پر مہر فضل حسین سمرا ، زاہد الرحمن خان ، نعمان قادر مصطفائی ، چوہدری شوکت علی گجر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے دور حکومت میں غریب عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے لہذا ایسے ناکام اور غریب کش حکمرانوں کو عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق صاصل نہیں ہے مہنگائی 33 فیصد بڑہ گئی ہے 50 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں تقریباْْ 40 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں جن میں چوتھائی تعداد تعلیم یافتہ نوجوان ہیں سارک ممالک میں واحد ملک پاکستان ہے جو تعلیم کے میدان میں سب سے پیچھے ہے۔
صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں حکمران اپنی تجوریوں کو بھرنے اور اپنی کرپشن کے کیسز معاف کرانے کے چکر میں سر گرداں ہیں اور پنجاب کے حکمران ملکی خزانے کا سارا بجٹ رائیونڈ اور جاتی امراء پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ مرکزی حکمران سارا پیسہ باہر کے بینکوں میں جمع کرا رہے ہیں اور غریب عوام ان نام نہاد خادمائوں کی دہلیز پر خود سوزیاں کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا گیا ہے کرائے کے فوجی بلیک واٹر کی صورت میں مائیکرو منیجمنٹ کر رہے ہیں اور ملک کے اوپر مسلسل امریکی ڈرون حملے ہورہے ہیں حکمرانوں نے ملک کوامریکی کالونی بنادیا ہے آئے روز خود کش حملے ہو رہے ہیں ایٹمی اثاثے خطر ناک حد تک غیر محفوظ ہو گئے ہیں پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ سے بھی زیادہ مجبور ہے اور ماضی میں جو متفقہ قرار دادیں پاس کی گئی تھیں وآرن ٹیرر کے معاملے میں اس کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی گئی ہیں آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے کرپشن روز افزوں ہے۔
حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے گروہی مفادات کی خاطر باہم دست و گریبان ہیں جو لوگ امریکہ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور جو لوگ کرپشن کے چیمپیئن ہیں ان سے ہمارا اتحاد کسی صورت نہیں ہو گا باقی دائیں اور بائیں بازو کی تمام محب وطن اور اسلام پسند دینی اور سیاسی جماعتوں سے انتخابی ایڈ جسٹمنٹ ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی اتنا بھیانک ہے کہ لوگ اس سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اس کا سر براہ گزشتہ 18سال سے بیرون ملک بیٹھا عیش و عشرت کے مزے لے رہا ہے اور غریب لوگ یہاں پس رہے ہیں وہ پنجاب کے جاگیر داروں کو للکارتا ہے مگر سندہ کے جاگیرداروں کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کی پینگیں جھول رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک غیر جانب سروے ر پورٹ کے مطابق ملک کے 80فیصد لوگ ایک نئی پارٹی کی تلاش میں ہیں عوام ایک دیانتدار اور دلیر قیادت کی تلاش میں ہے جو عمران خان کی صورت میں تحریک انصاف فراہم کر سکتی ہے۔
اس لیئے تحریک انصاف کا مستقبل تابناک ہے انہوں نے کہا کہ بی ذخائر کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جس پر کسی صورت کمپرو مائز نہیں کیا جا سکتا ماضی میں فوجی حکمرانوں نے 3دریا بیچ دیئے اور اس کے بعد کشمیر کے حوالے سے بھی کمزور پالیسی میں بھارت کو آبی دہشت گردی اور جارحیت کا موقع فراہم کیا گیا ملک کے اندر رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کر کے حکومت اپنی قبر خود کھود رہی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نورا کشتی کھیل رہے ہیں اور محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اندر کھاتے ان دونوں کی ڈیل ہو چکی ہے تحریک انصاف ان دونوں کے منافقانہ چہرے جلد عوام کے سامنے لائے گی تحریک انصاف نے ایک نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کرایا ہے جس کی بنیاد پر گلی محلے کی سطح پر تحریک کو رگنائز کیا جا رہا ہے۔