امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان اپنے جوہری اثاثوں میں تیزی سے اضافہ کررہاہے، ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سفارتی کوششوں کی بحالی چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سیخطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا آئندہ دس برس میں ساڑھے چار سو ارب ڈالر دفاعی اخراجات کم کرنے کیلئے امریکا کو مستقبل میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ غیر ضروری اور ذاتی اخراجات ختم کرکے مالی خسارے کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتاہے۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا دفاعی اخراجات میں کم کیلئے افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں صورتحال کو بہتر بنانا لازمی ہوگا۔ افغانستان کی جنگ ختم ہورہی ہے۔ عراق سے فوجیوں کی انخلا جلد مکمل ہوجائیگی۔ پاکستان کو بتادیاہے کہ امریکا خطے کے امن میں اس کا بڑا حصہ چاہتاہے۔