امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کیاہے کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں، اسلام آباد حقانی نیٹ ورک کی مدد کررہا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگان نے کانگریس کا بھیجی گئی شش ماہی رپورٹ میں الزام لگایا ہیکہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے نیٹو فورسز کے لئے سے بڑا خطرہ ہیں۔ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کرٹس اسکیپیروٹی نے پینٹاگان کے رپورٹرز کو بتایا کہ سرحد پار سے طالبان جس طرح افغانستان میں نیٹو فورسز پر راکٹ برساتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتاہے کہ طالبان کو پاکستانی حکام کا تعاون حاصل ہے۔