امریکا (جیوڈیسک) امریکا محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیو لینڈ نے کہا ہے ان کا ملک پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ بھرپور طریقے سے کام کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نیو لینڈ کا کہنا تھاکہ امریکہ دہشگردی کے خلاف جنگ میں اپنے ورکنگ گروپس اور دیگر معاون عناصر کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ملالہ کے بارے میں امریکی ترجمان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے۔