آسٹریلیا کے وزیردفاع اسٹیفن اسمتھ بھی پاکستان کے حوالے سے بول پڑے ہیں، کہتے ہیں پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوششوں میں دگنا اضافہ کرے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو قتل کرنے کے منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگرد نئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اپنی سرحدوں کے اندر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوششوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک۔افغان سرحد پر جو کچھ ہوتا ہے، اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔ دہشتگردی افغانستان میں موجود نیٹو اور ایساف فورسز کیلئے ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی خطرہ ہے۔