امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہنا ہیکہ پاکستان دہشت گردوں کی زمین نہیں۔ امریکی کمیونٹی سے خطاب میں شیری رحمان کا کہنا تھا امریکا کے دوست رہنا چاہتے ہیں مگر تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان جنگ کے دوست نہیں اقتصادی میدان میں بھی شراکت چاہتے ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کو چیلنجز کا سامنا ہے مگر یہ پیچیدگیاں آتی رہتی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی مدد سے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے جذبات سے امریکیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور امریکہ سمیت دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی سر زمین نہیں پاکستان کے تشخص کیساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کروں گی پاکستان اور امریکی تعلاقات کے لیے مجھے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔