امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلیے تیار ہے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنگجوؤں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اشارہ دیا ہے ۔ لیون پنیٹا کویت جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خطرے کو سمجھتا ہے ۔پاکستان میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان کے لیے بھی خطر ہ ہے اور افغانستا ن میں موجود اتحادی افواج کے لیے بھی خطرہ ہے ۔