امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے امریکی سینیٹ میں اپنے دورہ پاکستان پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بتا دیا ہے کہ اچھے اور برے شدت پسندوں کی پہچان کی کوشش خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ آسان ثابت نہیں ہوتا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں مفاہمت کے حوالے سے اہم کردار ہے۔