پاکستان دہشت گردی اوراسلام دشمن عناصر کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے:چوہدری عابد رضا
Posted on April 12, 2012 By Geo Urdu گجرات
کوٹلہ ارب علی خان: پاکستان غربت،بے روزگاری ،دہشت گردی اور اسلام دشمن عناصر کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور مزدور عوام خود کشیوں پر مجبور ہیںان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عوام کی حالت زار کے سدھارنی کی بجائے وفاقی حکومت ان پر مزید بوجھ ڈال کر اپنی عیاشیوں پر قومی خزانہ خرچ کر رہی ہے پٹرولیم کی قیمتوںمیں اضافے اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی نہ صرف عوام کا جینا دو حال کر دیا ہے بلکہ انڈسٹری کا پہیہ جام کر کے ملک میں بے روزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے انرجی بحران کی وجہ سے شدید مالیاتی بحران جنم لے رہا ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک تباہ کرنے کا جو بیڑہ اٹھا رکھا ہے مسلم لیگ ن اسکے ناپاک ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بسنے والی شخصیت صرف میاں نواز شریف ہی ہے انشا ء اللہ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کر کے مسلم لیگ ن ہی عوامی حکومت بنائے گی جو کہ ملک کے غریب عوام کی خوشحالی کی ضامن ہو گی ۔