پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کو 99 کروڑ ڈالرز ادا کرے گا

IMF

IMF

پاکستان: (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ بیس مئی کو چالیس کروڑ ڈالرز آئی ایم ایف کو ادا کرے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چوبیس کو مزید گیارہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ رواں برس حکومت آئی ایم ایف کو ننانوے کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ آئندہ برس آئی ایم ایف کو چھ ارب ڈالرز تک ادا کیے جائیں گے۔

آئندہ تین برس میں آئی ایم ایف کو آٹھ ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی جانی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان ادائیگیوں سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جو اس وقت سولہ ارب ڈالرز سے زائد ہیں تیزی سے کم ہو جائیں گے اور اس سے روپے کی قدر پر مزید منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔