کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل کو نومبر کے مہینے میں بیل آئوٹ پیکیج کی آخری قسط کی مد میں 70 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا تھی جس میں تاخیر کے باعث پاکستان سٹیل کے ہزاروں ملازمین ستمبر، اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ پاکستان سٹیل میں خام مال کی قلت کے باعث پیدواری بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
پاکستان سٹیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیدواری عمل 3 سے پانچ فیصد تک برقرار رکھنے کی کوشیش کی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت سے ملنے والی رقم سے خام مال کی خریداری، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور ملازمین کی ایک سے دو ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔