بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تعلقات معمول پر آنے میں وقت درکار ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سرسٹویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان سے تمام مسائل کے حل کے لئے ڈائیلاگ جاری ہیں اور تعلقات وقت کے ساتھ بہتر ہوگے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے موقف ہے قائم ہے اور کشمیر بھارت کا ٹوٹ انگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔