اقوام متحدہ (جیوڈیسک)افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ کابل پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کا شکار ہے لیکن افغان عوام امن کے خواہاں ہیں۔ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کی سرحد کے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ طالبان سمیت اپوزیشن گروپوں سے امن کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔