امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں، اسلام آباد کو سیاسی اور معاشی قیادت کی کمزوریوں نے جکڑ رکھا ہے۔ واشنگٹن میں مقامی ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں جاگیر دار اور امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح کم ہے۔ ہیلری نے کہاکہ پاکستان غریب ملک ہے، حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اسکولوں کی کمی کے باعث بچے مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے دوران پاکستان کو سخت فیصلوں کے لیے امداد فراہم کرتے رہے ہیں۔ اسے سیاسی قیادت کی کمزوروں نے گھیر رکھا ہے۔ ایک سوال پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات اہم ہونے کی وجہ سے اسے بار بار بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ تمام مشکلات پر قابو پالیا جائے گا۔