واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکا سے تعلقات اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے سفارشات کی منظوری کے بعد پاکستان سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں۔
پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہم منصبوں سے مذاکرات کو خوش آمدید کہیں گے، ماضی میں تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے امید ہے جلدتعلقات میں بہتری آئے گی، جارج لٹل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی کئی محاذوں پر مدد کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مفادات اور مقاصد مشترکہ ہیں، سفارشات کی منظوری کیبعد پاکستان سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔