واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں تاہم اس حوالے سے تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی شہریوں کی سیکیورٹی کے معاملات کو امریکی سفارتخانہ دیکھ رہا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے فی نیٹو کنٹینر پر پانچ ہزار ڈالر طلب کیے جانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے معلومات نہیں ۔