پاکستان سے نیٹو رسد جلد بحال ہو جائے گی۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ نیٹو رسد کی بحالی کے لئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں اور توقع ہے سپلائی جلد بحال ہوجائے گی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ کابل پولیس اسٹیشن پر حملے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ کرزئی انتظامیہ سے مل کر افغانستان میں مکمل امن و امان قائم کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔
ایک سوال پر وکٹوریہ نے کہاکہ نیٹو رسد کی بحالی سمیت دیگر معاملات پر پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ اور توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات جلد بہتر ہوجائیں گے اور نیٹو سپلائی لائن جلد بحال کردی جائے گی۔