امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکہ اپنی ترجیحات پر پاکستان سے مذاکرات کر رہا ہے،شکاگو کانفرنس سے پہلے اشوز پر فیصلے کرنا ہوں گے،افغانستان کے پائیدار امن کیلئے پاکستان کے کردار کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،معاہدے کو منظر عام پر نہیں لا سکتے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے کہا ہے کہ ہم ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان میں ہماری ٹیم مذاکرات کے حتمی مرحلے تک پہنچ گئی ہے یا نہیں ۔تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ملک جلد مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
،وکٹوریہ نو لینڈ نے واضح کیا کہ وہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو منظر عام پر نہیں لا سکتیں،کیونکہ ان معاہدات کو منظر عام پر نہ لانے پر دونوں ممالک کی سیاسی قیادتیں متفق ہیں،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔